
نئی دہلی،14جنوری (میرا وطن )
حضرت شیخ ابوبکر طوسی حیدری قلندری المعروف مٹکا پیر رحمتہ اللہ علیہ کا 808 واں عرس اختتام پذیر ہوا ۔اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی اور جنگ پورہ کے ایم ایل اے ترو یند ر سنگھ مارواہ نے متھرا روڈ پرگتی میدان واقع درگاہ مٹکا پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مو قع پر درگاہ کے سجادہ نشین قیوم عباسی قادری نے ہندوستان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرائی۔ مو لا نا جنید صا حب نے حضرت مٹکا پیر رحمتہ اللہ علیہ کے پیغامات پر روشنی ڈالی۔عرس کے دوران درگاہ کے سجا دہ نشین شکیل احمد کے ہمراہ ممبئی سے آئے ہوئے زائرین نے تین دن تک لنگر تقسیم کیا۔
اس موقع پر جمال صدیقی نے کہا کہ درگاہ مٹکا پیر محبت، روا داری اور انسانیت کے پیغام کا مرکز ہے، جہا ں ہر مذہب اور طبقے کے لوگ امن، بھائی چارے اور خوشحا لی کی دعا کے لیے حاضری دیتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ صوفی تعلیمات آج بھی اتنی ہی ضروری اور کارآمد ہیں۔ کیونکہ وہ ذات پات، مذہب، رنگ، جنس اور فرقے سے بالاتر ہیں اور محبت، رحمت اور انسانیت کا پیغام دیتی ہیں۔ ایم ایل اے ترو یندر سنگھ مارواہ یہ عرس صرف ایک مذہبی تقریب نہیں،بلکہ ہندوستان کی مشترکہ ثقا فت، گنگا جمنی ورثے اور صوفی اتحاد کی سب سے بڑی علامت ہے
No Comments: