
نئی دہلی، 13 جنوری(میرا وطن)
پنجاب پولیس نے دس دن کی درخواست کی، لیکن معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی اسمبلی سکریٹر یٹ نے انہیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے 15 جنوری تک صرف تین دن کی مہلت دی ہے۔یہ با ت دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے 6 جنوری کو اپوزیشن لیڈرکے ذریعہ استعمال نازیبا اور جارحانہ الفا ظ سے پیدا ہونے والی حالیہ پیش رفت پرمنعقد پریس کانفرنس میں کہی۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی سکر یٹریٹ نے پنجاب پولیس کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا، جس میں انہوں نے 10 دن کی مہلت مانگی تھی۔
اسپیکر نے بتایا کہ دہلی اسمبلی سکریٹریٹ نے پنجاب کے ڈی جی پی، اسپیشل ڈی جی پی (سائبر سیل) اور جالندھر پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی او ر فرانزک تفتیش چند گھنٹوں میں مکمل کر لی گئی تاہم انہوں نے اسمبلی کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے دس دن کی درخواست کی۔ا سپیکر نے کہا کہ اس سے تفتیشی ایجنسی کی آزادی اور غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی اسمبلی سکریٹریٹ نے وضا حت کی ہے کہ مکمل رپورٹ پیش کرنے کے لیے صرف تین دن کا وقت دیا گیا ہے
No Comments: