Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ کونسلروں کا میئر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خاتون کونسلروں کو بھیڑ اور بکریاں کہنے کا معاملہ

نئی دہلی، 10 جنوری (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے میئر راجہ اقبال سنگھ کے خلاف زبردست احتجاج کیا، جس نے ایم سی ڈی ہاو ¿س میں پارٹی کی خواتین کونسلروں کے خلاف ’بھیڑ‘اور ’بکریاں‘جیسے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ ہفتہ کو سوک سینٹر میں میئر کے دفتر کے باہر ایم سی ڈی لیڈر آف اپوزیشن انکش نارنگ کی قیاد ت میں احتجاج کے دوران، اے اے پی کے کونسلروں نے بی جے پی اور میئر کے خلاف نعرے لگائے ۔ آپ کونسلر کئی بھیڑوں کے ساتھ پہنچے اور بی جے پی سے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے بارے میں آپ کے دہلی ریاستی کنوینر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ خواتین کونسلروں کو ’بھیڑ‘ اور ’بکریاں‘ کہہ کر بی جے پی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے پورے ملک کی خواتین کی توہین کی ہے۔ آپ پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ خواتین کی توہین کرنے پر بی جے پی اپنے میئر کو برطرف کرے۔
انکش نارنگ نے کہا کہ خواتین کی توہین پر میئر کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہو ں نے ایوان کی میٹنگ میں خواتین کونسلرز کی وضاحت کے لیے ’بھیڑ‘اور ’بکریاں‘ جیسی تضحیک آمیز اصطلاحات استعما ل کیں۔ یہ صرف الفاظ کی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ خواتین کی عزت کا معاملہ ہے۔ بی جے پی کی خواتین مخالف ذہنیت پورے ملک میں بار بار بے نقاب ہوتی رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *