
نئی دہلی، 8جنوری(میراوطن
عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو بھی دہلی اسمبلی میں سکھ گرو ¶ں کی توہین کے معاملے پر بی جے پی پر سخت حملہ بولا۔ آپ کے اراکینِ اسمبلی کے چیف وہِپ سنجیو جھا نے کہا کہ بی جے پی نے ویڈیو میں جعل سا زی کر کے گرو ¶ں کے نام کو اپنی گندی سیاست میں شامل کر کے پورے سکھ سماج کی توہین کی ہے۔ قا ئدِ حزبِ اختلاف آتشی نے ایل جی کے خطبے پر بحث کے دوران آلودگی پر گفتگو کا مطالبہ کیا تھا، مگر بی جے پی نے اسی ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کر کے گرو صاحب کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ بی جے پی اپنی گھٹیا سیاست کے لیے گرو صاحب کے نام کو بھی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ اسی لیے آپ کی جانب سے اسپیکر سے مطالبہ ہے کہ ہمیں اصل ویڈیو فراہم کی جائے۔ ساتھ ہی ایوان کو گمراہ کرنے کے لیے وزیر کپل مشرا کی رکنیت ختم کی جائے اور جعلی ویڈیو ٹویٹ کرنے والے اراکین کو چھ ماہ کے لیے معطل کیا جائے۔
جمعرات کو اسمبلی میں واقع قائدِ حزبِ اختلاف کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجیو جھا نے کہا کہ بدھ کے روز ایوان میں ایک بار پھر نہایت شرمناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے میڈیا کے سا منے دو ویڈیوز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ویڈیو اصل ہے، جس میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی اپنی بات رکھ رہی ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو وہ ہے جسے بی جے پی نے ایڈیٹ کر کے جھوٹے اور جعلی انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ویڈیو اور بی جے پی کی جعل سازی کو دیکھ کر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی سکھ سماج اور گرو ¶ں سے نفرت کرتی ہے۔ بدھ کے روز ایک بار پھر اسی ایوان میں اپنی اوچھی اور گھٹیا سیاست کے سبب گرو ¶ں کی توہین کی گئی اور نہایت قبیح حرکت کی گئی
No Comments: