Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چاندنی چوک اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری:ساہنی

ایم ایل اے نے ریکٹ کورٹ روڈسڑ ک کے کام کا کیا افتتاح

نئی دہلی 6جنوری (میرا وطن)
چاندنی چوک اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی تناظر میں مقامی ایم ایل اے پنر دیپ سنگھ ساہنی نے اپنے حلقہ کے سول لائنس علاقے کے تحت ریکیٹ کورٹ روڈ پر نئی سڑک کی تعمیر کا ا فتتاح کیا ۔اس موقع پر غازی پورمرغا مچھلی منڈی کے سابق چیئر مین حاجی بھائی مہر بان قریشی سمیت
علا قہ مکین موجود تھے۔اس روڈ کا کام شروع ہونے پر مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کا پھولوں کی مالا پہنا کر استقبال کیا ۔
اس موقع پر ایم ایل اے پنر دیپ ساہنی نے کہا کہ حلقہ میں پہلے ہی مختلف ترقیاتی کام جاری ہیںاور یہ سب کام لوگوں کی ضرورت کے دیکھتے ہوئے کرائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مانگ تھی کہ سڑک کا از سر نو کام کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مطالبے پر یہاں بھی کام شر وع کردیا گیا ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو وقت رہتے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ہیں تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *