
نئی دہلی، 6 جنوری (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کمیٹی کے اراکین نے ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر میں منگل کو منعقدہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میںسال 2026-27 کے تخمینی بجٹ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی تر جیحات سے بہت دور دکھائی دیتا ہے۔ بجٹ کاغذی دستاویز سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔
میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ،پروین راجپوت، موہنی جنوال، رافعہ ماہر، رویندر کور، محمد عامل ملک، اور دولت پوار موجود تھے۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے دہلی کے ناقص صفائی کا نظام، بڑھتی ہوئی آلو دگی، ایم سی ڈی اسکولوں کی حا لت زار، اور صحت کی بگڑتی خدمات جیسے اہم عوامی مسائل کو مضبوطی سے اٹھایا اور بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا۔ بجٹ کو محض نمبروں کا کھیل نہیں ہونا چاہئے، بلکہ دہلی والوں کو ایک بہتر، صا ف ستھری اور صحت مند زندگی فراہم کرنے کا ذریعہ ہونا چاہئے
No Comments: