Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کسی ممکنہ کارروائی کے خدشہ کے پیش نظر شاہی امام اتوار کی رات میں پہنچ گئے مسجددرگاہ فیض الہٰی

مسجد میں جم غفیرکی موجودگی میںصورتحال کا لیا جائزہ ، کمیٹی اور دیگر معزز شخصیات سے کی گفتگو کی

لوگوں کو یقین دہانی کرائی وہ اعلی حکام کے رابطہ میں ہیں تاکہ مسجد اور اس سے متصل جگہوں کی حفا ظت بنی رہے اور علاقہ کا امن بھی برقرار ر ہے
اسی تناظر میں پیر کو شاہی امام سید احمد بخاری نے پیر کو دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچہ سے ملاقات کی
شاہی امام نے پیر کو ہی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے اسی تعلق سے ٹیلی فون پر بات کی

نئی دہلی، 5جنوری(میرا وطن)
مسجد درگاہ فیض الہیٰ کے مسئلے کو لے کر سرکار اور سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میںگئی ہیں ۔اس کی اہم وجہ جا مع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمدبخاری کے ذریعہ مسجد کو تحفظ فراہم کرنے کو لے کر سرگرم ہونا بتایا جا ر ہا ہے ۔حالانکہ شاہی امام نے اتوار کی شام میں پیر کی دو پہر مسجد فیض الہٰی کا جانے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی تھیںاور انہیں منانے کی کوششیں تیز کردی گئی تھی۔حالانکہ اتوار بعد نماز عشا مقامی لوگوں نے جامع مسجد پہنچ کر انہیںبتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مسجدفیض الہٰی کے ا طر ا ف کے علاقہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور عین ممکن ہے کہ رات کی تاریکی یا پھر علی الصباح تک کوئی انہدا می کارروائی ہوسکتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہی وجہ رہی کہ شا ہی امام نے اتوار کی شب میںہی مسجد کا دورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا اور مسجد میںجمع معزز شخصیات کی گفتگو کی۔
جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سیداحمد بخاری نے اپنی جانب سے اتوار کی شب مسجد میں جمع مقتدیوں کو یقین دہا نی کرائی کہ وہ دہلی کے اعلی حکام کے رابطہ میں ہیں تاکہ مسجد اور اس سے متصل جگہوں کی حفا ظت بنی رہے اور علاقہ کا امن بھی برقرار ر ہے۔ شاہی امام نے اسی تعلق سے پیر کی صبح دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اورمتعلقہ فریقین کو اپنا موقف رکھنے کا موقع ملنا چاہئے ساتھ ہی سرکاری اداروں کو تحمل رکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ پر امن ماحول میں کشیدگی پیدا کی جائے ۔ شاہی امام نے پیر کو دن میں ایل جی وی کے سکسینہ سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں بھی اس معاملے سے رو برو کرایا ۔ان کا کہنا تھا’ جب معاملہ عدالت میں زیر غور ہے تب انتظا میہ کو جلد بازی میں کوئی قدم اٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔
اتوار کومسجد فیض الہیٰ پہنچنے پر شاہی امام کے ساتھ میٹنگ میں کافی جم غفیر تھا جس میں خاص طور پر کمیٹی کے عہدیدار حافظ مطلو ب کریم ،جاوید خان ،حاجی ادریس ،سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگو ہی ،شفیع دہلوی ،ایڈوو کیٹ مصرور صدیقی ،ذکی شادان اور خضر حیات وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔شاہی امام سید احمد بخاری کے دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچہ سے ملاقات کرنے کے دوران کئی تنظیموں کے وابستہ سرگرم سماجی کارکن حافظ محمد جاوید اور مسجد فیض الہٰی کمیٹی کے جنرل سکریٹری حافظ مطلوب کریم موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *