Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ کے ارکان اسمبلی کا ماسک پہن کر ایوان میں زبردست احتجاجآپ کے ارکان اسمبلی کا ماسک پہن کر ایوان میں زبردست احتجاج

آپ کے ارکان اسمبلی کا ماسک پہن کر ایوان میں زبردست احتجاج

نئی دہلی، 5جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے پیر کو آلودگی کے مسئلے پر سرمائی اجلاس کے پہلے دن ماسک پہن کر دہلی اسمبلی کے با ہر زوردار احتجاج کیا۔ اپوزیشن لیڈرآتشی کی قیادت میں آپ کے اراکینِ اسمبلی نے بی جے پی سرکار کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ اس دوران آپ کے رکن اسمبلی اور چیف وہِپ سنجیو جھا نے دہلی اسمبلی میں ایل جی کے خطاب کوسرکار ناکامی کا پلندا قرار دیا۔
اس موقع پر آتشی نے کہا کہ آلودگی سے دہلی والوں کا دم گھٹ رہا ہے ۔ پچھلے چار ماہ سے دہلی کے لوگ آلودگی میں سانس نہیں لے پا رہے، لیکن سرکار گریپ کو سختی سے نافذ نہیں کر رہی ہے۔ دہلی ایک گیس چیمبر بن چکی ہے۔ بچے اور بزرگ بیمار ہو رہے ہیں، مگر بی جے پی کی چار انجن والی سرکار حل نکالنے کے بجائے اے کیو آئی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنے میں لگی ہے۔ آلودگی پر دہلی کی عوام کے سامنے بی جے پی سرکاربے نقاب ہوئی تو آپ کے اراکین کو ایوان سے مارشل آ ¶ٹ کر دیا گیا۔
آتشی نے کہا کہ دہلی کے لوگ سانس نہیں لے پا رہے اور زہریلی ہوا سے مر رہے ہیں، لیکن بی جے پی آلودگی کے مسئلے پر کام کرنا تو دور، اس پر بحث کرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔ آج ہمیں اسمبلی سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ ہم ماسک پہن کر اندر گئے تھے۔ دہلی کے لوگ اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں، بچو ں کا دم گھٹ رہا ہے، بزرگوں کی جان جا رہی ہے اور ایمس کے وارڈ بھرے ہوئے ہیں۔ ایسے میں کیا دہلی کے نمائندے اسمبلی میں ماسک بھی نہیں پہن سکتے؟ یہ شرمناک ہے کہ دہلی کے لوگ زہریلی ہوا سے مر رہے ہیں، لیکن بی جے پی سرکار اے کیو آئی مانیٹروں پر پانی چھڑکنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔
آتشی نے آگے کہا کہ بی جے پی پہلے اس بات کا جواب دے کہ دہلی کے لوگ زہریلی ہوا سے کیوں مر رہے ہیں؟ تمام اعداد و شمار یہی بتاتے ہیں کہ پچھلے دس برسوں میں اس بار دہلی میں سب سے زیادہ آلودگی رہی ہے۔ اب ان کا پنجاب میں پرالی جلانے کا بہانہ بھی ختم ہو چکا ہے۔ مرکزی سرکار کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ اب پنجاب میں پرالی نہیں جل رہی۔ تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ آلودگی آخر آ کہاں سے رہی ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *