
نئی دہلی، یکم جنوری (میراوطن)
سال 2025 نے دہلی کی ہوا کے معیار میں بہتری کی ایک مضبوط مثال قائم کی۔ اس سال، اہم آلودگی کے پیرامیٹرز پی ایم2.5 اورپی ایم10 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال بھر میں 79 دن ایسے تھے جب اے کیو آئی 100 سے نیچے رہا، جبکہ 200 سے کم دنوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی، جو 2018 کے بعد سب سے بہترین (کووڈ-19 سال 2020 کو چھوڑ کر)جنوری سے نومبر تک اوسط اے کیو آئی 187 تھی ۔ جو پچھلے آٹھ سالوں میں بہترین ہے۔ شدید آلودگی کے صرف آٹھ دن تھے (اے کیو آئی 400 سے اوپر)، جو اب تک کا سب سے کم سال ہے۔
وزیر ماحولیات نجندر سنگھ سرسا نے کہا،’دہلی کے رہائشیوں نے ہمیں ان کی خدمت کرنے کا موقع دیا، اور ہم نے صاف ہوا کو اپنا پہلا عہد بنایا۔ 2025 کے بہتر اے کیو آئی دن ثابت کرتے ہیں کہ تبدیلی صحیح پالیسی اور مسلسل محنت سے ممکن ہے۔دھول کو کنٹرول کرنے کے لیے مکینیکل سویپنگ بڑھا دی گئی ، سڑکوں اور بلند و بالا عمارتوں پر 405 اینٹی سموگ گنیں لگائی گئیں، مصروف علاقوں میں پانی کا چھڑکاو ¿ کیا گیا اور تعمیراتی مقامات پر سخت قوانین نافذ کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ گز شتہ 24 گھنٹوں میں زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر چالان کئے گئے ہیں ۔سرکار نے صنعتی آلودگی کے لیے زیرو ٹالرینس کا طریقہ اپنایا۔ آلودگی پھیلانے والے یونٹو ں کو بند کر دیا گیا، چاہے وہ صنعتی علاقوں میں ہوں یا غیر اجازت یافتہ علاقوں میں۔ قواعد کی خلاف ورزی پر سرکاری اداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا
No Comments: