
نئی دہلی ،یکم جنوری (میرا وطن )
سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن مسز ستیہ شرما نے شاہدرہ (نارتھ) زون کے گوتم پوری وارڈ کا دورہ کیا اور علا قے کی شہری سہولیات، رہائشی احاطے، صفائی ستھرائی اور سبز علاقوں کی حالت کا معائنہ کیا۔اس دور ا ن شاستری پارک ایم سی ڈی فلیٹس کی خستہ حال اور خطرناک حالت کا انکشاف ہوا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ناخوشگو ار واقعہ سے بچنے کے لیے ان فلیٹس کو فوری طور پر خالی کر دیں۔
اس موقع پر ستیہ شرما نے گوتم پوری وارڈ میں موجود غیر قانونی تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے انہیں فوری طور پر ہٹانے اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت کی۔ساتھ ہی وارڈ کے پارکوں کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی صفائی ستھرائی، مرمت، سبزہ زار اور دیکھ بھال میں فوری بہتری کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
اس موقع پر چیئرپرسن ستیہ شرما نے کہا کہ عوامی تحفظ، صفائی ستھرائی اور بہتر شہری سہولیات ایم سی ڈی کی اولین ترجیحات ہیں۔ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام ہدایات پر بروقت اور مو ¿ثر طریقہ سے عمل کیا جائے۔معائنہ کے دوران کارپوریشن سینئر افسران بشمول علاقائی ڈپٹی کمشنر مسٹر ابھیشیک کمار موجود تھے
No Comments: