Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شاہین باغ قبرستان سمیت پوا روڈ سیلاب کی شکل اختیار کرنے سے لوگوں کاجینا ہوگیا ہے محال

ابو الفضل ۔شاہین باغ لائف لائن روڈ پر نالے کے ابلنے کا مسئلہ جلد ہوگا حل :امانت اللہ خان

 

نئی دہلی ،30دسمبر (میرا وطن )
مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ابو الفضل انکلیو شاہین باغ لائف لائن روڈ پر نالے کے ابلنے کی وجہ سے لوگوں کو ہورہی دقتوں سے نجات دلانے کی سمت میں قدم اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کالندی کنج 9نمبر پارک نزدیک 40فٹہ روڈ کے انٹری پوائنٹ پر نالے پر بنی ٹوٹی پلیا کے کام کے افتتاحی موقع پر کہا کہ انہوں نے ابو الفضل انکلیو شاہین باغ روڈپر قبرستان کے ارد نالے کے ابلنے کے مسئلے کا حل نکا لنے کے لئے دہلی سرکار سے اپروول لے لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کے اندر اس بڑی دقت سے نجا ت مل جائے گی ۔
واضح رہے کہ اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سیور کے پانی سے نجات دلانے کو لے کر مقامی ایم ایل اے ترقیاتی کام کرایا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ ناس ترقیاتی کام میں کئی بڑی خامیاں رہ گئی تھیں اور جب پیچھے سے تھوڑا سا سیور کا پانی نالے میںچھوڑا گیا تب ابو الفضل شاہین باغ جسولہ نالہ (لائف لائن ) روڈ سیلاب بن گیا ۔ اس پورے روڈ پر اور خاص کر قبرستان کے نزدیک سڑک پر نالہ کا پانی آنے اور قرستان میں دا خل ہونے کے امکان کے پیش نظر علاقائی لوگوں نے بھی سوال اٹھایا تھا ۔اس بے ترتیب کام پر سابق ایم ایل اے آصف محمد خان نے بھی سوال اٹھایا تھا اور موجودہ ایم ا یل اے امانت اللہ خان کی سرزنش بھی کی تھی ۔
اس تعلق سے امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے دہلی سرکار سے اپروول لے لی ہے اور جلد ہی اسے حل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب پیچھے اس نالے میں تبھی پانی چھوڑا جائے گا جب یو پی ایریگیش محکمہ کے ذریعہ اس دقت سے نجات دلانے کا کام مکمل کر لیائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری پریشانی سے نجات کے لئے کچھ پائپ بھی ڈالنی پڑیں تب اس کام کو بھی کرائیں گے تاکہ لوگوں کو جلد راحت مل سکے ۔امانت اللہ خان نے عوام کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کا حل دو تین دن یعنی ہفتہ بھر میں کر لیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *