ڈاکٹر سید ذیشان حیدر کوعلم معاشیات کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے نوازا جانے پر مبارکباد پیش

نئی دہلی، 21 دسمبر(میرا وطن)
سینئر بینکر اورایکسس بینک میں سینئر وائس پرزیڈنٹ کے عہدے پر فائز ڈاکٹر سید ذیشان حیدر کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی ،اورنگ آباد کی جانب سے علم معاشیات کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔ان کی تحقیق کا موضوع ’impect Demonetisation on Banking Custumers in Marathwada ’مراٹھواڑ ہ خطے میں بینکنگ صارفین پر نوٹ بندی ،(ڈی مونیٹائزیشن کے اثرات )تھا ۔،جس میں موجودہ حوالہ جات ( ©Current References )شامل ہیں ۔یہ تحقیق انہوں نے ڈاکٹر ڈی بی مورے پرنسپل و ہیڈ شعبہ معاشیات ٹرنا کالج عثمان آباد کی نگرانی میں مکمل کی ۔ڈاکٹر سید ذیشان حیدر کی اس کامیابی پرجامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ ان کے عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی ہے۔
No Comments: