
نئی دہلی،20دسمبر (میرا وطن)
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 814 ویں عرس کے موقع پر چادر روانہ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی طرف سے خواجہ غریب نواز کے دربار میں چادر پیش کرنے پرخود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ خواجہ غریب نواز کی تعلیم محبت سب، نفرت کسی سے نہیں آج کے دور میں اور بھی زیادہ موزوں ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ گنگا جمنی تہذیب،بھائی چارہ، جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہندوستان کی حقیقی طاقت ہیں۔ اس مبارک موقع پر میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے ملک میں امن محبت سماجی ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھڑگے نے خواجہ غریب نواز کے دربار میں چار پیش کرنے کیلئے کانگر یس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کو سونپی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما، راجیہ سبھاکے رکن، راجیہ سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ اور کشمیر کے انچارج سید ناصر حسین بھی موجود تھے۔
No Comments: