
نئی دہلی ،20دسمبر (میرا وطن )
ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا سر عام نقاب کھینچنا غیر اخلاقی اور کسی بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے وقار کے خلا ف ہے ،اس حرکت سے صرف وہی خاتون دل برداشتہ نہیں ہوئی بلکہ ملک کی تمام بہن بیٹیو ںکا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سوچ اور ان کا طرز عمل آر ایس ایس کے ایجنڈے سے میل کھاتا ہے ۔اب تک سیکولرز کا نبادہ اوڑھ کر مسلمانوں اور سیکولر عوام کو دھوکہ دیتے رہتے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد سے ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے حسن احمد نے مصطفی آباد اسمبلی حلقہ میں منعقد احتجاجی مظاہرے میں کیا ۔
کانگریس کے نوجوان لیڈر علی مہدی کی قیادت میں مصطفی آباد میںہوئے احتجاجی مظاہرے میں خاص طورپرجاوید چودھری ،اسلا م بہرام پو ری ،اشوک بگھیل ،محمد معروف ،مہاراج سنگھ ،اظہار نبی ،حنیف منصوری ،محمود حسن ،قمرالحسن اور فقیر چند سمیت پارٹی کارکنان اور مقامی لوگ شامل ہوئے ۔اس موقع پر علی مہدی نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تقرری نامہ تقسیم تقریب کے دوران خاتون ڈاکٹر کے منھ سے نقاب ہٹائی ان کا یہ عمل کسی بھی زاویے سے درست نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اپنے اس عمل پر خاتون ڈاکٹر سے معافی مانگنی چاہئے ۔
No Comments: