
نئی دہلی،19دسمبر (میرا وطن )
سائنس اولمپیاڈ فاو ¿نڈیشن (ایس او ایف ) نے تعلیمی سال 2025–26 کے لیے انٹرنیشنل جنرل نالج اولمپیاڈ (آئی جی کے او) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سر سید مشن اسکول کے طلبہ نے قو می سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔
اعلان شدہ نتائج کے مطابق سارہ حیات کو5ہزار جبکہ اقدس اثر انصاری کو ڈھائی ہزارکا انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کے اعتراف میںپانچ سومالیت کے گفٹ واو ¿چرز زنیرہ، عنایہ شاہین رضا، عائشہ کلیم، شہزان خان، افنان افروز اور آیان خان کو دیے گئے۔
میڈل کے زمرے میں بھی اسکول کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ گولڈ میڈل آف ڈسٹنکشن حاصل کرنے والوں میں ازیر جیلانی، خالد سیف اللہ حفیظ، طوبیٰ اسلم، حمزہ اقبال، عمیر جیلانی، عریشہ نجم اور سائم حذیف شامل ہیں۔ جبکہ گولڈ میڈل آف ایکسیلنس حاصل کرنے والوں میں احمد اکرامہ، عنابیہ شاہین رضا، ایم ڈی سعد خان، مریم نہید انصاری، عَمّاد عالم، محمد صادق اور ذکرہ تبسم شامل ہیں، جو ان کی غیر معمولی تعلیمی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
اسکول انتظامیہ نے تمام کامیاب طلبہ کو دل کومبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی طلبہ کو ایس او ایف جیسے معتبر قومی اداروں کے زیر اہتمام ہونے والے مسابقتی امتحانات میں شر کت کے لیے ترغیب دیتا رہے ۔
No Comments: