Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آلودگی کے خلاف سخت اقدامات کے اثرات کے مثبت نتائج سامنے آئے:سرکار

سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں کمی ، پی یو سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی تعداد بڑھی

نئی دہلی، 18 دسمبر(میرا وطن )
راجدھانی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سرکارکی طرف سے اٹھائے گئے سخت اقدامات کی آج بڑے پیمانے پر نگرانی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے متعلقہ محکموں سے موصول ہونے والے تاثرات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سرکار کے اقدامات کا زمین پر مثبت اثر پڑا ہے۔ قوانین کی موثر تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر سخت نفاذ کی مہم چلائی گئی۔
دہلی ٹریفک پولیس نے 2,743 چالان جاری کیے، جبکہ دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 316 جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) سسٹم کے ذریعے 687 چا لان جاری کیے گئے، جس سے پی یو سی کے بغیر گاڑیوں کے خلاف چالان کی کل تعداد 3،746 ہوگئی۔گریپ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے خلاف ورزیوں پر 363 چالان جاری کیے جبکہ دہلی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے 34 چالان جاری کیے۔ اس زمرے میں کل 397 چالان دائر کیے گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *