
نئی دہلی ،18دسمبر (میرا وطن )
ریکھا گپتا سرکاردہلی فائر سروس کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ریستوراں، ہوٹلوں او ر کلبوں میں آگ سے حفاظت کی ایک جامع مہم چلا رہی ہے۔ تاکہ دہلی میں آنے والے تہوار کے موسم کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی فائر سروس رولز، 2010 کے رول 33 کے تحت تمام مقررہ معیارات کی بنیاد پر احاطے کا معائنہ کیا گیاہے۔
وزیر داخلہ آشیش سود نے بتایا کہ 17 دسمبر تک دہلی میں کل 74 ریستورانوں، ہوٹلوں، کلبوں اور پبوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس دوران، 45 احاطے فائر سیفٹی کے معیارات کے مطابق پائے گئے۔ 24 احاطو ں میں خامیاں پائی گئیں، جن کے خلاف نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اور 5 احاطے کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فائر سیفٹی معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے ادار وں کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے تمام تجارتی اداروں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ فائر سیفٹی آلات کا باقاعدگی سے معا ئنہ کر یں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اپنے عملے کو مناسب طریقے سے تربیت دیں اور تمام قانو نی دفعا ت کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔آشیش سود نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دہلی کے شہری تہواروں کو محفوظ ماحول میں منا سکیں، اس طرح کی جا نچ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
کیپشن: تصویر
No Comments: