
نئی دہلی ،18دسمبر (میرا وطن )
دہلی این سی آر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے کی ایک مجلس 25دسمبر کونئی دہلی کے پنچکوئیاں روڈ واقع امامیہ ہال اور دوسری مجلس20دسمبر کو امام بارگاہ سیکٹر0 5نوئیڈا میں منعقد ہورہی ہے ۔ان مجالس میں نامور سوز خواںحضرات کے ذریعہ مرثیہ خوانی اور پیش خواں حضرا ت کے ذریعہ پیش خوا نی کی جائے گی ۔
سوگوار سید محمد شبر عابدی (احمر ) کے مطابق امام بارگاہ نوئیڈا میںانور عابدی مرحومہ بنت سید ریاض حید ر اہلیہ علی شبر عابدی ،غازی پور یو پی کی برسی کے مو قع پر 20دسمبر بروز ہفتہ صبح 10بجے برائے ایصال ثواب کی مجلس میں سوز خوانی نذر حسنین اور پیش خوا نی شمیم الہ آبادی کریں گے جبکہ مولانا قاضی سید محمد عسکری خطا ب فرمائیں گے ۔
سوگوار مولانا مرزا عمران علی کے مطابق امام بارگاہ امامیہ ہال پنچکوئیاں روڈ نئی دہلی میںڈا کٹر الحا ج مرز ا رضوا ن علی کربلائی ابن اکسیر علی مرحوم کی برسی کے مو قع پر 25 دسمبربروز جمعرات کوصبح 10:30بجے منعقد مجلس برسی میں مر ثیہ خوانی خورشید اکبر زیدی و ہمنوا اور پیش خوانی حکیم ضرغام حیدر ،مولانا عرفان علی اور مجاور حسین کر یں گے جبکہ مولانا سید جعفر رضوی چھولسی خطاب فرمائیں گے ۔
No Comments: