
نئی دہلی ،13دسمبر (میرا وطن نیوز ):مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال نے اپنے اسمبلی حلقہ مٹیا محل کے وارڈ نمبر 76 چاندنی محل میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ان آٹھ کاموں میں سیور اور پانی کی پریشانیوں کو مستقل ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرائی جاسکے ۔واضح رہے کہ سابق ایم ایل اے اور دہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی شعیب اقبال کی رہنمائی میں چاندنی محل وارڈ ضمنی انتخاب میں محمد عمران نے شاندار جیت حاصل کی ہے ۔علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ آل محمد اقبال نے محمد عمران کی جیت کے بعد ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا ہے۔
ایم ایل اے آل محمد اقبال کے ذریعہ شروع کئے گئے ان عوامی مفاد کے کاموں دھینگرا چو ک سے جوس کارنر سوئی والا ن تک نئی سیور لائن اور سڑک کی تعمیر نو ، رنگ محل سے یونانی ڈسپنسری چاند نی محل تک نئی سیور لائن ،چاندنی محل مسجد امرود والی سے فصیل روڈ تک نئی سڑک ، نو گراہ رقاب گنج میں نئی سڑک، چا ندنی محل یونانی ڈسپنسری نیا فلورنگ ، محلہ قبرستان 1913 اور 1924 سے 1931 تک نئی سیور لائن ، ترکمان گیٹ سے گلی کنواں والی چتلی قبر تک چھ انچ نئی پانی کی لائن اور شنکر گلی میں سڑک کی تعمیر نوشامل ہیں۔افتتاح کے بعد آل محمد اقبال نے کونسلر محمد عمران کے ساتھ وارڈ کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کو لے کر متعلقہ افسروں کو احکامات بھی دیے ۔
اس موقع پر آل محمد اقبال نے کہا کہ اس علاقے میں عوام کو جو بھی پریشانیاں ہیں چاہے وہ پانی کی پریشا نی ہو سیور کی پریشانی ہو یا صاف صفائی کی دقت ہو میں ہر طرح سے ان تمام پریشانیوں کو حل کرانے او ر علاقے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تنی بڑی تعداد میں آپ لوگ اس افتتاحی پروگرام میں تشریف لا کر اپنی محبت اور دعاؤں سے میری ہمت افزائی کر رہے ہیں۔ اس کے لئے میں آپ حضرات کا شکر گزار ہوں ۔اپنے حلقہ میں اتنی بڑی تعداد میں ترقیاتی کاگم شروع کرنے پر علاقائی لوگوں نے ایم ایل اے آل محمد اقبال کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔
No Comments: