Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تاج نگر ی میں ’میٹ ایٹ آگرہ‘فٹ ویئر انڈسٹری ٹریڈ فیئر کا آغاز 7 نومبر سے

آگرہ: تاج نگر ی ایک بار پھر عالمی سطح پر فٹ ویئر کاروبار کا مرکز بننے جا رہی ہے۔ آگرہ فٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز چیمبر (اے ایف ایم ای سی) کی جانب سے سات، آٹھ اور نو نومبر کو تین روزہ سترہواں “میٹ ایٹ آگرہ” انٹرنیشنل فٹ ویئر انڈسٹری ٹریڈ فیئر منعقد کیا جائے گا۔ یہ میلہ آگرہ ٹریڈ سینٹر، سِنگنا میں منعقد ہوگا۔
پریس کانفرنس میں اے ایف ایم ای سی کے صدر گوپال گپتا نے بتایا کہ تقریباً سات ہزار دو سو مربع میٹر کے علاقے میں جدید مشینری، جوتا سازی کے پرزوں اور نئی ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔ تقریب میں ۲۵۰ ؍سے زائد نمائش کنندگان، آٹھ ہزار سے زیادہ تجارتی نمائندے اور پچیس ہزار سے زائد زائرین کے شریک ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ میلے میں فٹ ویئر انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے متعلق جدید معلومات، کمپوننٹس اور ٹیکنالوجی پیش کی جائیں گی، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔اے ایف ایم ای سی کے سابق صدر اور فٹ ویئر و لیدر انڈسٹری ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین پورن داور نے کہا کہ یہ پروگرام صنعت کاروں اور تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سیکھنے کا بہتر موقع فراہم کرے گا۔ادارہ کے بانی صدر دلجیت سنگھ نے کہا کہ میلہ صنعت کے مختلف طبقات کو جوڑنے اور نئی تکنیکی سمتوں سے واقفیت کا ایک پلیٹ فارم ہے۔جنرل سکریٹری پردیپ واسن نے بتایا کہ مختلف ممالک سے آنے والے نمائش کنندگان اپنے جدید مصنوعات اور تکنیک پیش کریں گے۔میلے کے دوران روزانہ تکنیکی نشستیں اور سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔ ۹؍ نومبر کو “جوتا صنعت کے موجودہ منظرنامے” پر ایک مباحثہ ہوگا۔میلے کا افتتاح ۷؍ نومبر کو صبح گیارہ بجے ریاستی وزیر صنعت و سرمایہ کاری نند گوپال گپتا نندی کریں گے، جبکہ سی ایل ای کے چیئرمین راجندر کمار جالان خصوصی مہمان ہوں گے۔اختتامی دن میڈیا بریفنگ اور بہترین اسٹالز کو ایوارڈ دینے کی تقریب بھی ہوگی۔یہ میلہ “میک اِن انڈیا” مہم کے تحت ملکی پیداوار اور برآمدات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہونے کی توقع ہے۔
Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *