نئی دہلی: نائب صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد صرف دو امیدوار میدان میں ہیں۔
نائب صدر کے عہدے کے لیے 9 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے اور ووٹنگ کے بعد اسی دن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
سکریٹری جنرل راجیہ سبھا کو نائب صدر کے انتخابات کے لیے الیکشن آفیسر بنایا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی اس الیکشن کے الیکشن آفیسر ہیں۔ الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان شامل ہیں۔ راجیہ سبھا کے نامزد ارکان بھی الیکٹورل کالج میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات کے لئے آج یعنی 25 اگست کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد صرف دو امیدواروں سدرشن ریڈی اور سی پی رادھا کرشنن میدان میں ہیں۔ ووٹنگ منگل 9 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر F-101 Vasudha میں ہوگی۔ ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 6 بجے شروع ہوگی اور گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
No Comments: