قومی خبریں

خواتین

ارشد فریدی کے درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کے سجادہ نشین بننے پر دستار بندی تقریب کا انعقاد

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے فون پر مبارکباد دی ساتھ ہی جلد از جلد فتح پورسیکری درگاہ آنے کی بات کہی،ملک بھر کے مذہبی رہنماؤں نے مبارکباد دی

  فتح پور سیکری آگرہ08اپریل

حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کی عالمی شہر ت یافتہ درگاہ کے نئے سجادہ نشین ارشد فریدی کی دستار بندی کی ایک شاندار تقریب عمل میں آئی۔سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پیرزادہ ارشد فریدی چشتی کو درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی کے 17ویں سجادہ نشین بنے پر فون پر مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی جلد فتح پور سیکری آکر حضرت شیخ سلیم چشتی کی درگاہ پر حاضری  دیں گے۔ وزیر اعلی کی حیثیت سے اکھلیش یادو فتح پور سیکری میں حضرت شیخ سلیم چشتی کی درگاہ پر حاضری دینے آئے تھے۔

 منعقدہ پروگرام میں اجمیر شریف درگاہ کے سجادہ نشین نصیرالدین چشتی، نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین فرید نظامی، درگاہ رودوالی کے نیئر میاں، کلیر شریف درگاہ کے سجادہ نشین علی شاہ میاں اور سابق رکن اسمبلی اشوک تنور اورانڈین فارن سروس کے سابق افسر اور اردن میں ہندوستانی سفیر انور حلیم بھی موجود تھے۔اس موقع پربھارتیہ جنتا پارٹی کسان مورچہ کے قومی صدر اور ایم پی راجکمار چاہر، رامپور کے ایس پی ایم پی مولانا محب اللہ ندوی اور ایڈیشنل کمشنر آف پولیس سنجیو تیاگی نے پروگرام میں ارشد فریدی کو مبارکباد دی۔

 منتخب سجادہ نشین ارشد فریدی کو مبارکباد دینے کے بعد اپنے خطاب میں ایم پی راجکمار چاہر نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی تجربہ رہا ہے کہ حضرت شیخ سلیم چشتی کی  درگاہسے کوئی خالی ہاتھ نہیں جاتا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے صوفیائے کرام، صحافیوں اور عقیدت مندوں کو فتح پور سیکری میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ رئیس میاں چشتی کے بعد سجادہ نشین بننے والے ارشد فریدی صدیوں سے چلی آرہی روایات پر عمل کرتے ہوئے باہمی اخوت، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام بھرپور طریقے سے دیتے رہیں گے۔

ایس پی رکن پارلیمنٹ مولانا محب ندوی نے نئے سجادگان ارشد فریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت سلیم شیخ چشتی نے ہمیشہ آپسی بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا ہے۔ گنگا جمنا ثقافت کا پیغام دینے والی یہ مقدس درگاہ تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے عقیدہ کا مرکز رہی ہے۔

درگاہ خواجہ غریب نواز کے سید  نصیر الدین چشتی نے کہا کہ درگاہ باہمی امن و محبت کا پیغام دیتی رہی ہے۔ ہمیں سب کا ساتھ دینا ہے اور سب کا احترام کرنا ہے۔

 سجادہ نشین ارشد فریدی نے کہا کہ اپنے بزرگوں کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک میں امن اور بھائی چارے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے پروگرام میں آنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہا اور شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

پروگرام کی نظامت اتراکھنڈ کے سابق وزیر حج مولانا زاہد راجہ رضوی نے کی۔ پروگرام میں ملک بھر سے علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں قوالی اور صوفی موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو سید زکی زکی علی حسینی.درگاہ سید نا سرکار کے سجادہ نشین محتشم میاں، آستانہ و عالیہ قادریہ میوا کٹرہ کے سجادہ نشین سید سنوان شاہ قادر، سید فیض علی شاہ، آغا محمد قاسم ابولعلائی، پیرزادہ قاسم علی شاہ، وجے کمار جین،رمضان خان وغیرہ موجود رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *