ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کو پچھلے دنوں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ آج اندر پرستھ اپولو کی طرف سے اس سلسلے میں ایک ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لال کرشن اڈوانی کو میڈیکل مینجمنٹ اور جانچ کے لیے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ سینئر نیورولاجسٹ ڈاکٹر ونیت سوری اس پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ فی الحال لال کرشن اڈوانی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
حالانکہ اسپتال نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اڈوانی کو کس وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق 97 سالہ لال کرشن اڈوانی کو دو دن پہلے اسپتال میں لایا گیا تھا۔ اس سال سال اگست مہینے میں بھی انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت وہ ڈاکٹر ونیت سوری کے آبزرویشن میں رہے تھے اور صحت میں سدھار ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
ایک مہینے قبل 26 جون کی رات بھی انہیں دہلی کے ایمس کے نیورولاجی ڈپارٹمنٹ میں علاج کے لیے بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج ڈاکٹر املیش سیٹھ کی نگرانی میں کیا گیا، جس کے بعد وہ اگلے دن ہی ڈسچارج ہو گئے تھے
No Comments: