قومی خبریں

خواتین

دہلی میں تعمیراتی مزدوروں کو 8000 روپے کی امدادی رقم فراہم کرنے کا اعلان

ان مزدوروں کو ملے گی جو دارالحکومت میں آلودگی کی وجہ سے عائد گریپ پابندیوں کے چلتے بے روزگار ہو گئے تھے

دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے تعمیراتی مزدوروں کو 8000 روپے کی امدادی رقم فراہم جرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے یہ رقم ان مزدوروں کو ملے گی جو دارالحکومت میں آلودگی کی وجہ سے عائد گریپ پابندیوں کے چلتے بے روزگار ہو گئے تھے۔ یہ فیصلہ بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تعمیراتی مزدوروں کو ضروری تصدیق کے بعد 8000 روپے دیے جا سکتے ہیں۔ امدادی رقم ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعہ اہل کارکنوں کے آدھار کارڈ سے منسلک اکاؤنٹ میں جاری کی جائے گی۔
دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے پر قابو پانے کے لیے گریپ پابندیاں لگائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔ ایسے میں مزدوروں کو روزی روٹی کے بحران کا سامنا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی حکومت نے تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں کو مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ2021 میں 20 دن اور 2022 میں 35 دن کے لیے تعمیراتی کام پر پابندی لگا دی گئی۔ گزشتہ سال 26 دن تک غیر ضروری تعمیراتی کاموں پر پابندی تھی اور اس سال بھی یہ پابندی طویل مدت تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دہلی-این سی آر میں 13 لاکھ مزدور تعمیراتی کاموں میں مصروف ہیں۔ ان میں زیادہ تر بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اتر پردیش کے مہاجر مزدور شامل ہیں۔ بہتر پیسہ کمانے کی امید میں، وہ اپنے خاندانوں کو لاتے ہیں اور تعمیراتی مقامات پر عارضی پناہ گاہیں قائم کرتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *