قومی خبریں

خواتین

دہلی میں اے کیو آئی 300 ریکارڈ

نوئیڈا سیکٹر-116 میں اے کیو آئی پہنچا 961 پر، کہرے میں ہوئی تھوڑی کمی

دہلی کے کئی علاقوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آج صبح 4 بجے 300 کے پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ حالت تب ہے جب دہلی – این سی آر میں گریڈیڈ ریسپانس سسٹم کا چوتھا مرحلہ نافذ ہے اور کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں کے مقابلے میں دہلی کی ہوا میں کچھ سدھار آیا ہے۔ حالانکہ اے کیو آئی سی این کے مطابق پیر (25نومبر) کو صبح میں نوئیڈا سیکٹر-116 کا اے کیو آئی ‘انتہائی سنگین’ 961 درج کیا گیا۔ وہیں دوسری طرف کہرا تھوڑا ہلکا ہوا ہے جس سے ہائی وے پر گاڑیوں کو چلنے میں کم پریشانی ہو رہی ہے۔
دہلی – این سی آر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی بات کی جائے تو صبح 7 بجے تک نوئیڈا سیکٹر-116 میں اے کیو آئی 961، آنند وِہار میں 306، آئی ٹی آئی جہانگیر پوری میں 325، پنجابی باغ میں 312، شرینواس پوری میں 321، اوکھلا میں 279، آر کے پورم میں 247، نوئیڈا سیکٹر-1 میں 194، نوئیڈا سیکٹر-62 میں 224 ریکارڈ کیا گیا۔دہلی – این سی آر میں موسم کی بات کریں تو ٹھنڈ کا احساس ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اب صبح کے وقت ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول پر ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری پر ہے۔ آئندہ دو سے تین دن میں موسم ایسا ہی رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اس کے بعد اس میں گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ موسم بدل رہا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ آنے والے دو سے چار دن میں گھنے کہرے کا امکان نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *