قومی خبریں

خواتین

ستیندر جین کو منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت

created by photogrid

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ جمعہ کے روز انھیں یہ ضمانت منی لانڈرنگ معاملے میں ملی ہے۔ ستیندر جین تقریباً 18 ماہ سے جیل میں بند ہیں اور اب ان کے باہر آنے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے۔ انھیں مئی 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تب وہ دہلی کے وزیر صحت تھے۔ گرفتاری کے بعد انھوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عدالت نے انھیں 50 ہزار روپے ذاتی مچلکہ پر ضمانت ستیندر جین کی ضمانت پر آج جب دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا تو اس وقت سابق وزیر صحت کی شریک حیات عدالتی کمرے میں موجود تھیں، اور اس فیصلہ کو سنتے ہی رو پڑیں۔ اب جبکہ ستیندر جین کے جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہو چکا ہے، عآپ کے تقریباً سبھی لیڈران دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل جیل سے باہر ہوں گے۔ حال ہی میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور وجئے نایر کو بھی سپریم کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *