تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ نے اتوار کے دن صدر کی حیثیت سے مسعود پزشکیان کی توثیق کردی۔ اس طرح اصلاح پسند سیاستداں اور ماہر امراض قلب کے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی راہ ہموار ہوگئی جو اپنے نیوکلیئر پروگرام پر معاشی تحدیدات کی وجہ سے کمزور ہوچکا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے پزشکیان سے کہا کہ وہ پڑوسی ممالک، آفریقی اور ایشیائی ممالک اور ان ممالک کو ترجیح دیں جنہوں نے تہران کی خارجہ پالیسیوں میں اس کی مدد اور تائید کی ہے۔ خامنہ ای نے تحدیدات کے ذریعہ ایران سے براسلوک کرنے والے یوروپی ممالک پر تنقید کی۔
انہوں نے غزہ میں حملوں کے لئے اسرائیل کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنگی مجرم کے طور پر اپنا بھدا چہرہ دکھارہی ہے۔ اسرائیل نے قتل عام اورظلم و زیادتی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکہ میں خطاب کی اجازت دینے پر امریکی کانگریس کی بھی مذمت کی۔
No Comments: