حیدرآباد:جشنو دیو ورما کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔تریپورہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ورما موجودہ انچارج گورنر سی پی رادھا کرشنن کی جگہ لے رہے ہیں۔15 اگست 1957 کو پیدا ہوئے جشنو دیو ورما کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔وہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں بی جے پی میں شامل ہوئے اور ایودھیا رام جنم بھومی تحریک میں حصہ لیا۔ 2018-2023 کے درمیان، انہوں نے تریپورہ کے نائب وزیر اعلیٰ اور تریپورہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ہفتہ کی رات دیر گئے، راشٹرپتی بھون نے تلنگانہ اور 6 دیگر ریاستوں کے لیے نئے گورنروں کی تقرری کے احکامات جاری کیے۔ تین ریاستوں کے گورنروں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
No Comments: