نئی دہلی :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نومنتخب ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ٹی-20 کے نئے کپتان سوریہ کمار یادو نے اپنے نئے دور کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستان نے سری لنکا کو 43 رنوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں کپتان سوریہ نے طوفانی نصف سنچری بنا کر ظاہر کر دیا کہ کپتان بننے کے بعد بھی وہ اپنے تیور بدلنے والے نہیں ہیں۔ 26 گیندوں پر 28 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کو ان کی بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ہندوستان نے سری لنکا کے سامنے جیت کے لیے 214 رنوں کا ہدف رکھا تھا، لیکن چرتھ اسلنکا کی کپتانی والی سری لنکا نے بہترین شروعات کے باوجود آخر میں میچ پر اپنی گرفت چھوڑ دی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 19.2 اوورس میں محض 170 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے اس سیریز میں 0-1 کی سبقت بنا لی ہے۔
No Comments: