لکھنو: اتر پردیش کے اناؤ میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ٹینکر اور ایک ڈبل ڈیکر بس کے درمیان ٹکر میں 18 مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے جب اناؤ کے بہٹا مجاور تھانہ علاقے کے گڑھا گاؤں کے سامنے بس پہنچی تو دودھ سے بھرے ایک تیز رفتار ٹینکر نے اسے پیچھے سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور دونوں میں تصادم ہو گیا۔
یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ڈبل ڈیکر بس کئی بار الٹ کر دو حصوں میں بٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔راہگیروں نے اس حادثے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی بانگرمؤ کے انسپکٹر بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ وہ زخمیوں کو علاج کے لیے بانگرمؤ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے 18 لوگوں کو مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں نے شدید زخمی مسافروں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 14 مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
No Comments: