قومی خبریں

خواتین

جھارکھنڈ میں 3منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد ہلاک

چار لوگوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا

دیوگھر: جھارکھنڈ کے دیوگھر شہر میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ان میں سے 4 لوگوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں کے نام سنیل کمار، ان کی بیوی سونی دیوی اور منیش دت ہیں۔ زخمیوں کے نام دنیش برنوال، مُنی برنوال، ستیم اور انوپما دیوی ہیں۔ تین بچوں کو صبح ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔یہ پرانی تین منزلہ عمارت اتوار کی صبح اچانک منہدم ہو گئی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے افسران اور گوڈا کے رکن اسمبلی نشی کانت دوبے موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن سہ پہر تین بجے مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ ڈی سی، ایس پی اور گوڈا کے ایم پی نشی کانت دوبے نے جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ گوڈا کے ایم پی نشی کانت دوبے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’آج صبح 6 بجے کے قریب دیوگھر میں بمبم جھا پتھ پر ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فوری طور پر ایک ٹیم بھیجی۔ڈی سی نے بتایا کہ یہاں کچھ تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ غالباً گھر کمزور تھا جس کی وجہ سے ایسا واقعہ پیش آیا۔ عمارت کیوں گری اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *