قومی خبریں

خواتین

ایران کا صدر منتخب ہونے پر پیزیشکیان کو مودی کی مبارکباد

ہندوستان-ایران تعلقات کومضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود پیزیشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہندوستان-ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا-’’ڈاکٹر پیزیشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ہمارے لوگوں اور خطے کے فائدے کے لیے ہمارے گرمجوشی اور طویل مدتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ہے‘‘۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *