قومی خبریں

خواتین

ٹی-20 عالمی کپ 2024 پر ہندوستان کاقبضہ

انتہائی دلچسپ مقابلہ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو سات رنوں سے دی مات

ٹی-20 عالمی کپ 2024 کا فائنل مقابلہ کل ہندوستان نے جیت لیا،انتہائی دلچسپ مقابلہ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات رنوں سے ہرا دیا ۔ اس کے ساتھ 13 سال بعد ہندوستان نے عالمی چمپئن بننے میں کامیابی حاصل کی۔ اس فائنل مقابلہ میںہوئی جیت نے جہاں وَنڈے عالمی کپ 2023 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی ہوئی شکست کے زخم کو بھردیا، وہیں راہل دراوڑ کو بطور ہیڈ کوچ بہترین الوداعی بھی ملی۔
جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو زوردار ٹکر دی۔ ایک وقت میںتو جنوبی افریقہ کو 30 گیندوں میں 30 رنوں کی ضرورت تھی اور اس کے ہاتھ میں 6 وکٹ تھے۔ ہنرک کلاسین محض 22 گیندوں پر 49 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ پندرہویں اوور میں تو انھوں نے اکشر پٹیل کو 24 رن بنا دیے تھے، لیکن پھر سولہویں اوور جسپریت بمراہ نے کیا جس میں انھوں نے محض 4 رن دیے۔ پھر سترہویں اوور کی پہلی ہی گیند پر کلاسین کو 52 رنوں کے انفرادی اسکور پر ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیج دیا، یہیں سے ہندوستان میچ میں واپس آ گیا۔ اس اوور میں محض 4 رن بنے، اور پھر اٹھارہویں اوور میں بمراہ نے مارکو یانسن کو بولڈ کر دیا جس سے ہندوستان مزید مضبوط پوزیشن میں آ گیا۔ اس اوور میں بمراہ نے صرف 2 رن خرچ کیے۔ یعنی 2 اوورس میں جنوبی افریقہ کو 20 رن چاہیے تھے اور اس کے ہاتھ میں 4 وکٹ تھے۔ انیسویں اوور میں عرشدیپ سنگھ نے محض 4 رن دیے، یعنی آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنوں کی ضرورت تھی۔ ڈیوڈ ملر کے کندھوں پر ساری ذمہ داری تھی، لیکن ہاردک پانڈیا کی پہلی ہی گیند پر ان کا بے حد مشکل کیچ سوریہ کمار یادو نے باؤنڈری لائن پر پکڑا۔ اگر یہ کیچ چھوٹتا تو 6 رن یقینی تھا۔ اس کے بعد رباڈا نے ایک چوکا ضرور لگایا، لیکن اس اوور کی پانچویں گیند پر ہاردک نے رباڈا کو بھی سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اس اوور میں محض 8 رن بنے، یعنی ہندوستان 7 رنوں سےکامیاب ہو گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *