Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسپیکر کی شکل میں پھر سے منتخب ہونے پراوم برلاکو راہل کی مبارکباد

کانگریس رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان اچھی طرح کام کرے

نئی دہلی :اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں آج اوم برلا کو ایوان کے اسپیکر کی شکل میں پھر سے منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو دوسری بار منتخب ہونے کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں آپ کو پورے اپوزیشن اور انڈیا بلاک کی طرف سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ ایوان ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور آپ اس آواز کے آخری فیصلہ ساز ہیں۔راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی طاقت ہے، لیکن اپوزیشن بھی ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور اس بار اپوزیشن نے گزشتہ بار کے مقابلے میں ہندوستانی عوام کی آواز کی بہت زیادہ نمائندگی کی ہے۔ اپوزیشن آپ کے کام میں آپ کی مدد کرنا چاہے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان اچھی طرح کام کرے۔ یہ بہت اہم ہے کہ تعاون بھروسہ کی بنیاد پر ہو۔ یہ بہت اہم ہے کہ اپوزیشن کی آواز کو اس ایوان میں نمائندگی کرنے کی اجازت دی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *