قومی خبریں

خواتین

ووٹوں کی گنتی شروع ۔رجحانا ت میں این ڈی اے آگے لیکن انڈیا بھی بہت پیچھے نہیں

نئی دہلی :اب تک 542 لوک سبھا سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔رجحانا ت میں این ڈی اے آگے لیکن انڈیا بھی پیچھے نہیں ہے اب تک جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق این ڈی اے کو انڈیا بلاک کی طرف سے سخت ٹکر دے رہا ہے۔تادم تحریر این ڈی اے کو 270سیٹوں پر اور انڈیا بلاک کو 250 سیٹوں پر سبقت ملی ہوئی ہے، بقیہ سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کے امیدوار آگے ہیں۔وارانسی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور کارگزار وزیر اعظم نریندر مودی پیچھے چل رہے ہیں۔ کانگریس کے اجئے رائے نے ان پر سبقت بنا رکھی ہے۔ یہ رجحان حیران کرنے والا ہے، حالانکہ یہ بالکل شروعاتی رجحان ہے۔ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور فی الحال پوسٹل بیلٹ پیپر کو شمار کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان اتر پردیش کی قنوج لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو آگے چل رہے ہیں اور مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کانگریس امیدوار شتروگھن سنہا سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *