نئی دہلی، 17 مئی خواتین سے متعلق قومی کمیشن نے راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کرنے والے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا ہے اور انہیں ہفتہ کے روز وقت پر کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کو کہا ہے۔
خواتین کمیشن نے جمعہ کو یہاں کہا کہ کمیشن کے اہلکار اور دہلی پولس کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (سول لائنز) جمعہ کو ویبھو کمار کے گھر گئے اور انہیں نوٹس دیا۔ کمیشن نے کہا کہ گھر پر موجود افراد نے نوٹس لینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وومن کمیشن کے اہلکاروں نے یہ نوٹس ویبھو کمار کے گھر کے باہر چسپاں کر دیا۔ نوٹس میں وزیراعلیٰ کے پرائیویٹ سیکریٹری کو 18 مئی کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
وومن کمیشن نے پہلے اس معاملے میں ویبھو کمار کو نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں آج صبح 11 بجے حاضر ہونے کو کہا تھا۔
دہلی وومن کمیشن کی سابق چیئرپرسن اور عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر سواتی مالیوال نے دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کی رہائش گاہ پر ان پر حملہ کیا گیا۔
No Comments: