قومی خبریں

خواتین

اس ہفتے دہلی میں شدت کی گرمی کا اندیشہ

شہر کا درجہ حرارت 44ڈگری تک پہونچ سکتا ہے

نئی دہلی: دہلی والے ہوشیار ہوجائیں ! اس ہفتے شہرکا درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور شدت کی گرمی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے دہلی میں موسم کو معتدل بنا دیا تھا لیکن اب شدید گرمی شروع ہونے والی ہے۔آج یعنی 14 مئی کے موسم کی بات کی جائے تو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ آج آسمان بھی صاف رہنے کی توقع ہے۔ کل شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔یعنی گرمی روازانہ اضافہ ہو رہاہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے اسکائی میٹ کے مطابق عام گرمیوں کی طرح اس ہفتے بھی پارہ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پورے ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ دنوں میں آسمان پر بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔
دہلی میں 15 مئی کو درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور دن کے وقت تیز اور گرم سطحی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے ‘لو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 19 مئی تک جاری رہے گا۔ رواں ہفتے موسم کی صورتحال خشک رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 43 یا 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ 7 مئی کو اس موسم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *