بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کو شدید عدالتی جھٹکا
خاتون پہلوانوں کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال معاملے میں الزام طے کرنے کا حکم
نئی دہلی :بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب عدالت نے خاتون پہلوانوں کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال معاملہ میں الزام طے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے برج بھوشن کے سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی الزام طے کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔راؤز ایونیو کورٹ کی ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پرینکا راجپوت نے اس تعلق سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ برج بھوشن کے خلاف الزام طے کرنے کے لیے موافق ثبوت موجود ہیں۔ برج بھوشن کے خلاف دفعہ 354 (کسی خاتون کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے ارادہ سے اس پر حملہ یا مجرمانہ قوت)، 354-اے (جنسی استحصال) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت الزام طے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ونود تومر کے خلاف 506(1) کے تحت الزام طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
No Comments: