قومی خبریں

خواتین

شوہر سے جھگڑے کے بعدخاتون نے معذور بیٹے کو ندی میں پھینکا

غوطہ خوروں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد لڑکے کی لاش دریا سے باہرنکالی

دھارواڑ (کرناٹک): کرناٹک کے دھارواڑ میں ایک چھ سالہ معذور لڑکے کو اس کی ماں نے مگرمچھوں سے بھری ندی میں پھینک دیا۔کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع کے داندیلی تعلقہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون (ساوتری) نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔پولیس رپورٹس کے مطابق جوڑے میں اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
ڈانڈیلی دیہی پولیس انسپکٹر کرشنا براکیری نے کہا، “ساوتری نے مبینہ طور پر رات 9 بجے کے قریب اپنے بیٹے کو مگرمچھ سے بھری ندی سے جڑی ایک نہر میں پھینک دیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے حکام کو اطلاع دی۔ پولیس غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔غوطہ خوروں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد اتوار کی صبح لڑکے کی لاش دریا سے نکالی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر شدید زخم ہیں اور اس کا ایک ہاتھ غائب ہے جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچہ مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوا ہو گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *