قومی خبریں

خواتین

امریکی ٹک ٹاکر میگن رائس مسلمان بن گئیں

اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے مضبوط ایمان سے متاثر

Byواشنگٹن: امریکی ٹک ٹاکر میگن رائس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے مضبوط ایمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔سوشل میڈیا پر میگن رائس کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ٹک ٹاکر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔اْنہوں نے ایک اور حالیہ ویڈیو میں ایسے سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اْنہیں اسلام قبول کرنے کے فیصلے کے بارے میں ہوشیار رہنے کیلئے کہہ رہے تھے۔امریکی ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں ان تمام صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے ورلڈ ریلیجن بک کلب کا مقصد ہر کسی کو اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے بارے میں بھی آگاہ کرنا تھا اور میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب میں نے اس مذہب کی تعلیمات کو اپنے ذاتی عقائد کے مطابق پایا۔واضح رہے کہ میگن رائس نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے مذہبی پہلو کو سمجھنے کے لیے ورلڈ ریلیجن بک کلب کا آغاز کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر میگن رائس نے اس حوالے سے اپنی ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ اس کلب کا مقصد اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور اس بات کی اہمیت کو سمجھنا تھا کہ فلسطینی لوگ قرآن پاک اور اس کی تعلیمات کو اپنے قریب کیوں رکھتے ہیں۔امریکی ریپر کی ہلانی جیسی مشہور شخصیات بھی اس بک کلب میں شامل تھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *