بارش میں بھی کعبہ کا طواف جا ری رہا
مکہ میں شدید بارش سے سڑکیں زیر آب ہوگئیں
ریاض: کل رات مکہ میں شدید بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ القرآن چینل سے بارش کے دوران طواف کے براہ راست مناظر دنیا بھر میں دکھائے گئے۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے تاکہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
No Comments: