دمشق:شام میں بشار الاسد خاندان کی 50 سال سے زیادہ حکمرانی کے بعد اس خاندان کی دولت کا تعاقب شروع کردیا گیا ۔ اس خاندان کی حکومت حافظ الاسد کے دور سے شروع ہوئی اور بشار الاسد کے 8 دسمبر کو ماسکو فرارہونے پر ختم ہوگئی۔اسد خاندان نے 1970 کے بعد سے کئی دہائیوں کی حکمرانی کے دوران سرمایہ کاری اور کاروباری مفادات کا وسیع نیٹ ورک پھیلایا ہے ۔ بشار الاسد اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی دولت میں روس میں لگژری ریل اسٹیٹ کے ساتھ ویانا میں ہوٹل بھی شامل تھے ۔ سابق امریکی حکام، وکلا اور تحقیقی تنظیموں نے اس کی تصدیق کی ہے ۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق انسانی حقوق کے متعدد وکلا نے تصدیق کی کہ وہ ان اثاثوں کا سراغ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ انہیں بازیاب کر کے شامی عوام کو واپس کیا جا سکے ۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سابق اہلکار اینڈریو ٹیبلر، جنہوں نے امریکی پابندیوں کے ذریعے اسد خاندان کے اثاثوں کی نشاندہی کا کام کیا تھا، وضاحت کی کہ سابق حکومت کے اثاثوں کی بین الاقوامی تلاش کی جائے گی۔اینڈریو ٹیبلر نے کہا کہ اسد خاندان کئی سالوں سے منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے ۔ اب وہ جلاوطنی میں رہنے فنڈز سے لیس ہیں ۔ٹوبی کیڈمین، جو لندن میں مقیم انسانی حقوق کے وکیل نے کہا کہ یہ خاندان مجرمانہ تشدد میں اتنا ہی ماہر ہے جتنا کہ مالی جرائم میں۔ جہاں تک فرانسیسی وکیل ولیم بورڈن کا تعلق ہے تو انہوں نے کہا کہ اس رقم کی بازیابی مشکل ہوگی جو روس جیسے ٹیکس کی پناہ گاہوں میں موجود ہے ۔
No Comments: