قومی خبریں

خواتین

فلسطین کی حمایت پر ہالی ووڈ سے نکالے جانے والی اداکارہ اپنی بات پر اٹل

میلیسا بریرا نے کہا کہ اس دنیا میں ہر انسان کو مساوی انسانی حقوق، آزادی رائے اور بولنے کا حق حاصل

میکسیکوسٹی: معروف میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کا فلسطین کی حمایت پر ہالی ووڈ فلم سے نکالے جانے کے بعد بیان آگیا ہے۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا نے حال ہی غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم کیخلاف آواز اْٹھائی جس کے بعد امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے اداکارہ کو فلم اسکریم 7 کے سیکیوئل سے ہی نکال دیا تھا۔اب اداکارہ میلیسیا بریرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی مذمت کرتی ہوں، میں کسی بھی گروہ کے خلاف کسی بھی قسم کی نفرت اور تعصب کی مذمت کرتی ہوں۔
میلیسیا بریرا نے کہا کہ ایک قابل فخر میکسیکن شہری کے طور پرمیری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کروں جن کی مجھے فکر ہے اور دْنیا تک اپنی آواز پہنچاؤں۔اْنہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہر انسان کو مساوی انسانی حقوق، آزادی رائے اور بولنے کا حق حاصل ہے پھر چاہے اْس کا تعلق کسی بھی مذہب، رنگ، نسل، جنس یا ذات سے ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *