قومی خبریں

خواتین

میکسیکومیں کرسمس پارٹی کے دوران فائرنگ۔ 12 ہلاک

مسلح حملہ آوروں کےگروپ نے پوساڈا کے حاضرین پر گولی چلا دی

میکسیکو سیٹی: میکسیکو کی ریاست گواناجواٹو کی میونسپلٹی سالواتیرا میں اتوار کی صبح کرسمس پارٹی کے دوران فائرنگ سے کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔گواناجواتو اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ سان ہوزے ڈیل کارمین کمیونٹی میں میکسیکو کے روایتی جشن کرسمس پوساڈا کے دوران خونریزی کی واردات ہوئی،جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ غیر متوقع طور پر وہاں پہنچا اور پوساڈا کے حاضرین پر گولی چلا دی، جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، جس سے 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو میونسپلٹی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔حالیہ برسوں میں، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان اپنے دبدبہ کے لیے ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *