قومی خبریں

خواتین

ایران میں نوروز کے جشن پراقتصادی مشکلات کا سایہ

کئی دہائیوں سے اقتصادی پابندیاں عائد ہونے کے سبب مالی بحران کاسامنا

تہران:اس سال ایران میں نوروز کے جشن کا آغاز آج ہو گیا تاہم پابندیوں سے متاثرہ اس ملک کے عوام اس بار یہ تہوار شدید اقتصادی مشکلات میں منا رہے ہیں۔ کئی دہائیوں سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد ہونے کے سبب ایرانی عوام کے لیے مالی مشکلات بہت زیادہ بڑھ چُکی ہیں۔ اس سال جشن نو روز اقتصادی دباؤ میں منایا جا رہا ہے۔میڈیا کی خبروںکے مطابق بیس مارچ کو ایران میں ٹھیک صبح چھ بج کر چھتیس منٹ اور چھبیس سیکنڈ پر نو روز یا نئے سال کا آغاز ہو گیا۔ موسم بہار کے آغاز کا تعین فلکیاتی وقت کے مطابق ہوتا ہے۔عالمی سطح پر جشن نو روز یا نئے سال اور موسم بہار کا جشن ایران، افغانستان، قزاقستان، ترکی، عراق شام اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے بشمول کُرد باشندے دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی رہتے ہوں یہ تہوار رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ مناتے ہیں۔ قریب 300 ملین لوگ نئے سال کی مبارکباد کا پیغام ایک دوسرے کو بھیجتے اور وصول کرتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے متعدد افراد سے نوروز کے تہوار کے بارے میں ان کے تاثرات اکٹھا کیے۔ ان افراد نے اپنے مکمل نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہیں میں سے ایک تہران سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون مرجان نے کہاکہ یہ سال کی سب سے اہم تعطیل ہے۔ اس موقع پر ہم اپنے پیاروں سے ملنے اور ان کے ساتھ جشن منانے کے لیے اپنی پریشانیوں کو بھول جاتے ہیں اور ایک بہتر سال کا خواب دیکھتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *