قومی خبریں

خواتین

ممبئی حملے کی سازش میں شامل ساجد میر وینٹی لیٹر پر

لشکر طیبہ کے دہشت گرد کو پاکستان کے سینٹرل جیل میں کسی نے زہردے دیا

ممبئی : پاکستان میں نامعلوم افراد نے لشکر طیبہ کے دہشت گرد ساجد میر کو زہر دے دیا ہے فی الحال وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔ وہ 2008 میں ممبئی میں 26/11 کے حملوں کا سازشی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں واقع سینٹرل جیل میں زہر دیا گیا۔ جس کے بعد وہ سی ایم ایچ بہاولپور میں زیر علاج ہے۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی اسے ہوائی جہاز سے لے کر ہسپتال لے آئی ہے۔اس معاملے میں پاکستان کی پولیس انتظامیہ جیل میں کھانا پکانے والے شخص پر شکوک و شبہات کر رہی ہے اور اس کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ وہ ایک خانگی باورچی ہے جسے اکتوبر 2023 میں جیل میں بحال کیا گیا تھا۔ اب وہ فرار ہوگیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان میں کئی دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں اور ان میں ‘نامعلوم افراد’ کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ اب کوئی بھی یہ معلوم کرنے کے قابل نہیں ہے کہ یہ ‘نامعلوم’ کون ہیں۔
ساجد میر ان دہشت گردوں میں سے ایک ہے جس نے 26/11 کے حملوں کی منصوبہ بندی میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ اسے چند روز قبل لاہور سینٹرل جیل سے منتقل کیا گیا تھا۔ امریکہ نے اسے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی رکھا ہے۔ ساجد میر کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہے۔ امریکہ نے اس پر 5 ملین ڈالر (41.68 کروڑ روپے) کا انعام رکھا ہے۔ جون 2022 میں، اسے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں سزا سنائی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *