قومی خبریں

خواتین

شام کے دہلی واقع سفارتخانے میں باغیوں کا جھنڈا

نئی دہلی: شام میں بغاوت کے بعد سیاسی اور قومی شناخت کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دہلی میں واقع شام کے سفارتخانے نے اپنا پرانا قومی پرچم اتار کر باغیوں کا جھنڈا لگا دیا ہے۔ یہ اقدام سفارتی طور پر اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ ہندوستان میں شام کے سفارتکاروں نے باغیوں کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔
شام کے نئے جھنڈے میں سبز، سفید، سیاہ اور سرخ رنگ شامل ہیں، جو امید، آزادی، امن، جدوجہد، اور انقلاب کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس پر موجود تین سرخ ستارے شام کی انقلابی تحریک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پرانے جھنڈے میں دو سبز ستارے تھے جو شام اور مصر کے اتحاد کی علامت تھے۔
شام کے مختلف شہروں جیسے حمص، ادلب، حلب، حمہ، درعا اور دمشق میں بھی باغیوں نے اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔ دارالحکومت دمشق پر قبضہ 11 دن کی لڑائی کے بعد مکمل ہوا، جس کے بعد صدر بشار الاسد ملک چھوڑ کر روس میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
نئے پرچم کو عالمی سطح پر بھی باغیوں کے حامیوں نے اپنانا شروع کر دیا ہے۔ برلن، استنبول اور ایتھنز میں باغیوں کے حامیوں نے نئے جھنڈے کو لہرا کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان جیسے ممالک کے لیے یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ وہ اس نئی سیاسی تبدیلی کے بعد شام کی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کیسے ترتیب دیں گے!

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *