تہران: ایران کے سپریم لیڈرخامنہ ای نے یروشلم میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد الاقصی کے اوپر سے گزرنے والے میزائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی۔خامنہ ای نے ایک اور پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ‘قدس شریف (یروشلم) مسلمانوں کے ہاتھ میں ہوگا اور عالم اسلام میں فلسطین کی آزادی کا جشن منایا جائیگا۔ سپریم لیڈر کی اس پوسٹ سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ ایران اسرائیل پر مزید حملے کر سکتاہے۔واضح ہو کہ ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے کے بعد دنیا ایک اور بڑی جنگ کے خطرے سے دوچار ہے۔ ایران نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل بھی جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ تاہم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے تازہ بیان سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تصادم کے خدشات کو تقویت مل رہی ہے۔
No Comments: