
ابو الفضل انکلیو کی سڑکوں پر انکروچمنٹ کرنے والوں کی خیر نہیں
دکاندار وں،شوروم اور ہوٹل مالکوں کو آصف محمد خان کی وارننگ
شاہین باغ 40فٹا روڈ پران سبھی عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے مقامی کانگریسی کونسلر اریبہ خان اور سابق مقامی کانگریسی ایم ایل اے آصف محمد خان نے جمعرات کو شاہین باغ 40فٹا روڈ کے درمیان میں ڈو ا ئڈر لگوانے کا کام شروع کیا ہے تا کہ لوگوں کی جی کا جنجال بن چکی اس پریشانی سے نجات دلائی جا سکے ۔ا ن دونوں عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہاں مستقل طور پرآمدرفت کو معمول کے مطابق ہموار کرنے کے مقصد کے تحت آج سے ڈوائڈر لگانے کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ یہاں کسی طرح کا انکروچمنٹ نہیں ہوسکے ۔اس کے ساتھ ہی مذکورہ روڈ کے ساتھ ابو الفضل انکلیو وارڈ میں جہاں جہاں بھی ڈوائڈر لگانے کی ضرورت محسوس کی جائے گی وہاں ڈوائڈر لگوائے جائیں گے تاکہ ان علاقوں میں بھی لوگ بے روک ٹوک آمدرفت کرسکیں ۔
مقامی کونسلر اریبہ خان نے کہا کہ دکانداروں ،شو روم مالکوں اور خاص کر ہوٹل مالکوں کو بار بار وارننگ دی گئی کہ وہ اپنے دکانوں ،شو روم اور ہوٹلوں کے سامنے ٹھیہ لگوا کر انکروچمنٹ کو بڑھاوا نہیں دیں لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہاطلاعات مل رہی ہیں کہ ایک ایک ٹھیا لگوانے کے ہزاروں اور ایک ایک لاکھ تک وصول کئے جا رہے ہیں اور ٹھیا لگوانے والوں میں یہا ں کے دبنگ سفید پوش شامل بتائے جاتے ہیں ۔اریبہ خان نے کہا کہ اب ڈوائڈر لگنے کے بعد انشاءاللہ لوگوں کو ٹریفک آمدرفت نہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔حالانکہ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر پھر کسی نے ٹھیے لگوا کر روڈ پر انکروچمنٹ کرنے کی کوشش کی تب ان کے خلاف سخت کارروائی کرانے پر مجبور ہو نا پڑے گا ۔ اریبہ خان نے کہا کہ چھ نمبر ٹھوکر اور ہائی ٹینشن کے نیچے منڈی روڈ پر بھی انکروچمنٹ کی شکایتیں بہت وقت سے مل رہی ہیں وہاں بھی ڈوائڈر لگوائے جائیں گے جس سے لوگوں کو ٹریفک آمد رفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔
سابق کانگریس ایم ایل اے آصف محمد خان نے کہا کہ چالیس فٹا روڈ پر دکاندار ہوں یا شو روم مالک یا پھر ہوٹل مالک ،وہ وقت رہتے سدھر جائیں ،عام لوگوں کے لئے دقتیں پیدا نہیں کریں کیونکہ ان سبھی نے لاکھ سمجھانے کے باوجود کوئی مثبت پہل نہیں کی ہے ،یہ لوگ ہمیں ہلکے میں لے رہے ہیں ۔انہوں نے وارننگ دی کہ عوام کے آمدرفت کی سڑک پر اگر ذرا بھی انکروچمنٹ کی شکایت آئندہ ملی تب ان پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے چالیس فٹا روڈ پر عوام میں دہشت پیدا کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہر عام و خاص کافی پریشان ہے جبکہ ان لوگوں کو اپنی دکانوںاور ہوٹلوں کے کورڈ ایر یا تک محدو رہنا چاہئے اور ٹھیا کو قطعی نہیں لگوانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ موٹی موٹی رقم لے کر یہ لوگ ٹھیا لگوارہے ہیں اس کا انہیں کو فائدہ مل رہا ہے لیکن لوگ پریشان ہورہے ہیں ۔آصف محمد خان نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ یہاں دور دراز سے آنے والے لوگ بھی انکروچمنٹ کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں ،اس لئے اب دکانداروں ،شورم مالکوں اور ہوٹل مالکوں کی اس حرکت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
No Comments: