Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امریکہ میں طوفان اور برف باری سے عام زندگی بری طرح متا ثر

فلوریڈا کی 67 تحصیلوں میں سے 49 میں ہنگامی حالت کا اعلان

نیویارک : ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مشرقی حصوں میںایک طرف طوفان سے جہاںروز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر ہے وہیں شدید برف باری کاانتباہ جاری کیا گیا ہے۔طوفان کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک جنوب مشرقی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میںتقریباً نوے لاکھ شہریوں پر مشتمل خطے میں سمندری طوفان سے کافی وسیع پیمانے کا مالی نقصان ہوا ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرقی ساحلی علاقوں میں بارش کا اندیشہ ہے اور اٹلانٹا، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک جیسے گنجان آباد شہروں میں سیلاب آسکتا ہے۔
امریکہ بھر میں تقریباً 4 لاکھ مکانات اور دکانوںکی تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی منقطع ہے۔ملک میں موسمی خرابی کے باعث 966 پروازیں منسوخ اور 5580 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلوریڈا میں، جہاں سمندری طوفان عام ہیں، گورنر رون ڈی سیٹنس نے “آندھی ، ژالہ باری اور اچانک سیلاب کے خطرے” کے پیش نظر ریاست کی 67 تحصیلوں میں سے 49 میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں نا مساعد موسمی حالات کی بنا پر تقریباً 4 کروڑ انسان متاثر ہو سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *